بلے بازی میں ناکام احمد شہزاد کا جادو فیلڈنگ میں چل گیا

بلے بازی میں ناکام احمد شہزاد کا جادو فیلڈنگ میں چل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ چند مہینوں سے مسلسل ناکامیوں کے شکار احمد شہزاد کا جادو بیٹنگ کے بعد فیلڈنگ میں بھی چل گیا اور نیشنل ٹی 20 کپ کے میچ میں ایسا شاندار کیچ پکڑ لیا کہ ہر کوئی داد دینے پر مجبور ہو گیا۔لاہور ریجن بلیوز اور پشاور ریجن کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پشاور ریجن کے کھلاڑی نے چھکا لگانے کیلئے شاٹ کھیلی تو گیند اڑتی ہوئی باؤنڈری کی جانب بڑھنے لگی۔ احمد شہزاد نے دوڑ لگاتے ہوئے ہائی جمپ لیا اور ایک ہاتھ سے کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا۔ان کی ڈائیو اس قدر شاندار تھی کہ کمنٹیٹر تو کرنے پر مجبور ہوئے ہیں، سٹیڈیم میں بیٹھے افراد بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے۔