جمی مرے اور برونو سوریز اے ٹی پی فائنلز مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جمی مرے اور برونو سوریز اے ٹی پی فائنلز مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
 جمی مرے اور برونو سوریز اے ٹی پی فائنلز مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(اے پی پی)جمی مرے اور برونو سوریز سیزن کے اختتامی ٹینس ٹورنامنٹ اے ٹی پی فائنلز مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ لندن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کے ایک میچ میں برطانیہ کے جمی مرے اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونو سوریز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ٹاپ سیڈ لیوکاز کیوبٹ اور مرسیلو میلو کو 73 منٹس تک جاری رہنے والے مقابلے میں 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔