انڈر19 ایشیا کپ ،پاکستان اور افغانستان میں آج ٹائٹل کی جنگ

انڈر19 ایشیا کپ ،پاکستان اور افغانستان میں آج ٹائٹل کی جنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابو ظہبی (آئی این پی ) انڈر19 ایشیا کپ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں(آج) اتوار کو ٹائٹل کی جنگ لڑیں گی ، دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان کی ٹیم نے بھارت کو اپ سیٹ شکست دینے والی نیپالی ٹیم کو مات دی ۔اے سی سی انڈر19 ٹورنامنٹ کا فائنل(آج) اتوار کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان کی ٹیم نے بھارت کو اپ سیٹ شکست دینے والی نیپالی ٹیم کو مات دی ۔نیپال کی ٹیم صرف 103رنزبناپائی ، افغانستان نے ٹارگٹ تین وکٹ پر حاصل کرلیا۔اس سے قبل پاکستان نے بنگلہ دیش کو سیمی فائنل سے گھر کا رستہ دکھایا تھا .یہ پہلا موقع ہوگا جب کرکٹ کے کسی میدان پر پاکستان اورافغانستان فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے ہوں گے۔