انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے پر فنکاروں کیخلاف جلد کارراوئی متوقع

انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے پر فنکاروں کیخلاف جلد کارراوئی متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)قومی شناختی کارڈ نمبر کی مدد سے تمام بینک اکاؤنٹس فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر) کی دسترس میں فنکاروں کو پریشانی لاحق ہوگئی۔ نوٹس کا جواب معینہ مدت تک نا دینے کی صورت میں بیک اکاؤنٹ سے وصولی کی جانے لگی، اداکارہ نور اور راحت فتح علی خان کے اکاؤنٹ اٹیج کرکے وصول کی جاچکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چار لاکھ سے زائد سالانہ آمدنی کمانے والے اشخاص کو ٹیکس گوشوارہ جمع کروانا لازمی قرار دے دیا گیا جبکہ گوشوارے کے ساتھ ویلتھ گوشوارہ بھی جمع کروانا لازم ہے جس کے بغیر ٹیکس گوشوارہ جمع ہی نہیں کیا جائے گا۔ انکم ٹیکس گوشوارے میں سالانہ آمدنی جبکہ ویلتھ گوشوارے میں تمام اثاثہ جات بشمول بینک بیلنس، جائیداد کی تفصیلات،موٹر گاڑیاں وغیر ہ کا اندارج کروانا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے متعدد فنکار برادری بشمول گلوکاروں کو ٹیکس کی ادائیگی کے لئے نوٹس جاری کئے ہیں اور ان کو سالانہ گوشوارے داخل کروانے کا بھی کہا گیا ہے لیکن متعدد فنکاروں نے سالانہ گوشوارے داخل نہیں کروائے جس کے بعد ایف بی آر نے کاروائی کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ ایف بی آر کی کاروائیوں کے ڈر سے متعدد فنکاروں نے اپنے بینک اکاؤنٹ خالی رکھنے شروع کر دیئے ہیں۔ جبکہ اپنی آمدنی بھی کیش کی صور ت میں وصول کرنے پر ضرور دے رہے ہیں تاکہ آمدنی بینکنگ چینل کے توسط سے ظاہر نا ہوسکے۔
واضح رہے کہ اس وقت ایک عام سے فنکار کی سالانہ آمدنی دس لاکھ روپے ہوگی جبکہ ہمارے ملک میں بیشتر بڑے فنکار ایک پروجیکٹ کے لاکھوں روپے وصول کرتے ہیں۔ کچھ ایسے فنکار اور گلوکار بھی بھی ہیں جو کہ ایک فلم یا ڈرامے یا پروگرام کے لئے 50 لاکھ روپے سے بھی زائد معاوضہ وصول کرتے ہیں جس میں اداکارہ ماہرہ خان، صبا قمر، استاد راحت فتح علی خان، مہوش حیات، ہمایوں سعید، عاطف اسلم و دیگر شامل ہیں ایسے فنکاروں کے خلاف جلد کاراوئی متوقع ہے جو کہ ٹیکس چوری کرکے قومی خزانے کو نقصان اور اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -