ٹی وی ڈراموں میں کارکردگی سے مطمئن ہوں :سفینہ ملک

ٹی وی ڈراموں میں کارکردگی سے مطمئن ہوں :سفینہ ملک
 ٹی وی ڈراموں میں کارکردگی سے مطمئن ہوں :سفینہ ملک

  


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل سفینہ ملک نے کہا کہ میں حادثاتی طور پر نہیں بلکہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ شوبز میں آئی تھی۔ٹی وی کو برا کہنے والے جان لیں کہ انسان خود برا ہو تو اس کو سب چیزوں میں برائی نظر آتی ہے ۔مجھے شوبز میں کوئی برائی نظر نہیں آئی ۔دنیا کا کونسا شعبہ ہے جس میں اچھے اور برے لوگ نہیں ہوتے ۔میں فحاشی کی بدترین مخالف ہوں اور ہمیشہ اس کی مخالفت کرتی رہوں گی ۔ فلم اور ٹی وی میں اپنے آپ کو منوانا میرا ٹارگٹ ہے ۔سفارشیوں سے کام کرنے والیوں کی مقبولیت عارضی ہوتی ہے جبکہ اپنی محنت سے مقام پیدا کرنے والوں کانام ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔سفینہ ملک نے کہا کہ میں ٹی وی ڈراموں میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں اور جس طرح میں نے انتہائی کم وقت میں شوبزکی دنیا میں اپنا مقام بنا یا ہے اسی طرح میں فلموں میں اپنا نام پیدا کروں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی ڈراموں میں کام کیلئے سفارش کا سہارا نہیں لیا۔

مزید : کلچر