غیر معیاری سٹیج ڈراموں میں کام کرنے سے گھر بیٹھنابہتر ہے،وردہ
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وپرفارمروردہ نے کہا ہے کہ حاسدوں کے لاکھ پروپیگنڈا کے باوجود شوبز چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی خود کو شوبز سے دور رکھ سکتی ہوں‘ مجھے ایک بار پھرپشتو فلموں میں کام کی پیش کش ہو رہی ہے لیکن میرا فی الحال ایسا کرنے کا ارادہ نہیں‘ غیر معیاری سٹیج ڈراموں میں کام کرنے سے گھر بیٹھنا بہتر ہے۔وردہ نے کہا کہ کچھ لوگ یہ پراپیگنڈا کر رہے ہیں کہ میں نے شوبز انڈسٹری چھوڑ دی ہے تو یہ بالکل جھوٹ کا پلندہ ہے‘ مجھے شوبز انڈسٹری نے بہت عزت دی اور میں کسی بھی صورت خود کو شوبز انڈسٹری سے دور نہیں کر سکتی بلکہ معیاری کام کو ترجیح دیتے ہوئے شوبز انڈسٹری میں کام کرتی رہوں گی۔