میگھا ،نسیم وکی،شاہد خان اور نشاء بھٹی کی لندن میں شاندار پرفارمنس

میگھا ،نسیم وکی،شاہد خان اور نشاء بھٹی کی لندن میں شاندار پرفارمنس
 میگھا ،نسیم وکی،شاہد خان اور نشاء بھٹی کی لندن میں شاندار پرفارمنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)میگھا ،نسیم وکی،شاہد خان اور نشاء بھٹی کی لندن میں پیش کئے جانے والے سٹیج ڈرامہ ’’کڑیاں سیاسی منڈے میراثی‘‘میں شاندار پرفارمنس نے پرستاروں کو داد دینے پر مجبور کردیا خاص طور پر میگھا کی ڈانس پرفارمنس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا اور منچلے نوجوان ونس مور کے نعرے لگانے لگے۔ سٹیج ڈرامہ ’’کڑیاں سیاسی منڈے میراثی‘‘کے رائٹر ڈائریکٹر نسیم وکی اور آرگنائزر زبیر جبی ہیں۔لندن سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے قتالہ سٹیج میگھا نے بتایا کہ ہر بار کی طرح اس بار بھی مجھے یہاں پر زبردست رسپانس ملا ہے ۔
مجھے یقین ہے کہ اس ڈرامہ کے تمام شوز بے پناہ کامیابی سے ہمکنار ہوں گے اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ دیار غیر میں بسنے والے ہم وطن اپنے فنکاروں سے اتنا پیار کرتے ہیں کہ پتا ہی نہیں چلتا کہ پردیس میں وقت کیسے گذر گیا۔میگھا نے بتایاکہ تمام فنکار دسمبر کے پہلے ہفتے میں وطن واپس آجائیں گے ۔

مزید :

کلچر -