مہک نور کا نیا سٹیج ڈرامہ ’’بلو ٹھمکا لگا‘‘ تماثیل تھیٹر میں شروع

مہک نور کا نیا سٹیج ڈرامہ ’’بلو ٹھمکا لگا‘‘ تماثیل تھیٹر میں شروع
 مہک نور کا نیا سٹیج ڈرامہ ’’بلو ٹھمکا لگا‘‘ تماثیل تھیٹر میں شروع

  

لاہور (فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ و پرفارمرمہک نور کا نیا سٹیج ڈرامہ ’’بلو ٹھمکا لگا‘‘ تماثیل تھیٹر میں شروع پہلے دن ہی ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں کو مایوس لوٹنا پڑا۔ سٹیج ڈرامہ’’بلو ٹھمکا لگا‘‘ کے دیگر نمایاں فنکاروں میں امان اللہ ، ثمرہ نور،گلفام،طاہر انجم،بینا سحر،قیصر پیاء،وردہ،نگار چوہدری اور فیروزہ علی شامل ہیں۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے مہک نور نے کہا کہ تماثیل تھیٹر میں مجھے ہمیشہ بے پناہ پذیرائی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے انتہائی کم عرصہ میں شوبزانڈسٹری میں اپنا مقام حاصل کیا ہے جس کی بنیادی وجہ میری محنت اور اپنے کام سے مخلص پن ہے۔ میں اپنے پرستاروں کی محبت کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں ان کی حوصلہ افزائی نے میری پرفارمنس کو بہتر سے بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

مزید : کلچر