ماڈلنگ کے بعد توجہ ڈراموں کی کامیابی پر ہے:لائبہ علی

ماڈلنگ کے بعد توجہ ڈراموں کی کامیابی پر ہے:لائبہ علی
ماڈلنگ کے بعد توجہ ڈراموں کی کامیابی پر ہے:لائبہ علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ،ماڈل اور کلاسیکل ڈانسر لائبہ علی کی تمام تر توجہ اداکاری اور ماڈلنگ کی جانب مرکوزہے، اداکاری میں ہی اپنا کیرئیر بنانے کی جستجو میں انڈسٹری میں کام کررہی ہوں۔ متعدد ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی اداکاری کا بہت عمدہ رسپانس ملا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ اپنے کیرئری کی ابتدا ماڈلنگ سے کی تھی ، ماڈلنگ میں بہت کام کیا جس کا اچھا رسپانس ملا۔ ماڈلنگ میں بھی میرے کام کو پسند کیا گیا جس کے بعد اب میری تمام تر توجہ اداکاری کی جانب مرکوز ہوچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت پاکستان میں معیاری ڈراموں نے ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ بڑی تعداد میں نئے موضوعات پر معیاری ڈرامے تخلیق کئے جارہے ہیں جس میں فنکاروں کو بھی کام مل رہا ہے اور نئے ڈراموں کی تخلیق سے نئے ٹیلنٹ کو بھی اپنا ٹیلنٹ دنیا کے سامنے لانے میں مدد مل رہی ہے۔

مزید :

کلچر -