نوازشریف نے قانو ن کی حاکمیت اور بالادستی کا بول بالا کردیاہے،چودھری شہزاد انور
جوہانسبرگ(بیورورپورٹ )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری شہزاد انورنے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے عدالتوں کے سامنے پیش ہو کر قانو ن کی حاکمیت اور بالادستی کا بول بالا کردیاہے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت کا ہردورمیں احتساب ہو ا مگر ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت نہ ہوسکی۔ تحریک انصاف احتساب کے نام پر ملک میں انارکی برپا کرنا چاہتی ہے۔مسترد شدہ سیاستدانوں کا ٹولہ تبدیلی کے نام پر مشرقی سیاسی اقدار کا گلا گھونٹ رہاہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شہزاد انور نے کہا مسلم لیگ ن کا مستقبل تابندہ و روشن ہے۔ میاں محمد نوازشریف احتساب کے عمل میں سرخروہوں گے۔2018 کی عوامی عدالت بھی مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دے گی۔