کوسووو: پارلیمان پر بم حملے میں ملوث 4افراد کو سزائے قید

کوسووو: پارلیمان پر بم حملے میں ملوث 4افراد کو سزائے قید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوسووو(آن لائن)کوسووو کی عدالت نے گزشتہ برس پارلیمان کی عمارت پر ہوئے ایک بم حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں 4افراد کو قید کی سزائیں سنا دی ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق ان مجرمان کو 2تا 8سال قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔گزشتہ برس اگست میں ان افراد نے پارلیمان کی عمارت پر دستی بم پھینکا تھا۔یہ کارروائی پرسٹینا کی مونٹینیگرو کے ساتھ بارڈر ڈیل کے خلاف احتجاج کے طور پر کیا گیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -