سعودی عرب میں بدعنوانی کے خلاف شروع مہم کے باعث مملکت سے سرمایہ باہر جانا بند ہو گیا، سربراہ مانیٹرنگ اتھارٹی

سعودی عرب میں بدعنوانی کے خلاف شروع مہم کے باعث مملکت سے سرمایہ باہر جانا بند ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض (اے پی پی)سعودی عربین مانیٹرنگ اتھارٹی کے سربراہ احمد الخلیفی نے واضح کیا ہے کہ 2ہفتے قبل سعودی عرب میں بدعنوانی کے خلاف شروع کی جانے والی جامع مہم کے باعث مملکت سے سرمایہ باہر جانا بند ہو گیا۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق الخلیفی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ترسیل زر میں معمولی اضافہ ہوا ہے ۔کمپنیوں نے سرمایہ باہر بھیجا ہے، عام افراد کی جانب سے ترسیل زر میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔انہوں نے واضح کیا کہ تحقیقات کے نتیجے میں صرف 200شخصیات کے بینک اکاونٹس منجمد کئے گئے۔
ان میں سے بعض کے متعدد اکاونٹس ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -