امریکہ ،جنوبی پنسلوینیامیں نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 20افرادزخمی ہوگئے

امریکہ ،جنوبی پنسلوینیامیں نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 20افرادزخمی ہوگئے

نیویارک(این این آئی)امریکا کے شہر نیویارک کے علاقے مینہٹن کی رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی ، ایک سو ساٹھ فائر فائٹرز اور درجنوں گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔گزشتہ روز آگ لگنے کا واقعہ چھ منزلہ عمارت کی بالائی منزل پر پیش آیا۔ آگ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے لگی۔کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔عمارت رہائشی اور تجاری دونوں مقاصد کیلیے استعمال ہوتی ہے۔ آگ بالائی منزل پر لگی ہے جس کا ملبہ نیچے گررہاہے جبکہ انتظامیہ نے عوام کے عمارت سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔دوسری طرف امریکی ریاست جنوبی پنسلوینیامیں نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 20افرادزخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ یہ اگ ریاست کے قصبے مغربی چیسٹر میں لگی۔

مزید : عالمی منظر