حوثی باغیوں نے صنعا اور ارحب سے 12 شہری اغوا کرلیے

حوثی باغیوں نے صنعا اور ارحب سے 12 شہری اغوا کرلیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صنعاء (آئی این پی)یمن میں حوثی شدت پسندوں نے ارحب اور صنعاشہروں میں کارروائیوں کے دوران 12 عام شہریوں کو اغوا کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے سکیورٹی ذرائعکا کہنا ہے کہ حوثی شدت پسندوں نے ارحب اور صنعاشہروں میں کارروائیوں کے دوران 12 عام شہریوں کو اغوا کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ باغیوں کی طرف سے جاری تخریبی کارروائیوں کیدوران شہریوں کے تین مکانات بھی مسمار کردیے گئے۔ذرائع کے مطابق حوثی جنگجوں نے ارحب اور صنعا کے متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔ ارحب میں بیت الحنق، العرشان، الغولہ اور دیگر مقامات پر چھاپوں کے دوران شہریوں کو ان کے گھروں سے اغوا کیا گیا۔

ادھر ارحب اور نھم کے محاذوں پر یمن کی قومی فوج باغیوں کے خلاف آپریشن بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر عبد مجلی نے بتایا کہ سرکاری فوج نے صنعا گورنری کے 85 فی صد علاقوں کا کنٹرول سنھبال لیا ہے۔ اس کے علاوہ ارحب گورنری اور دیگر مقامات پر بھی سرکاری فوج کا کنٹرول مضبوط ہے تاہم نھم کے شمالی علاقوں اور قطبین کے مقام پر باغیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

مزید :

عالمی منظر -