کمبوڈیا میں 2 صحافیوں پر جاسوسی کے الزامات عائد کر دیے گئے

کمبوڈیا میں 2 صحافیوں پر جاسوسی کے الزامات عائد کر دیے گئے

نوم پنہ(آئی این پی) کمبوڈیا میں 2 صحافیوں پر جاسوسی کے الزامات عائد کر دیے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرق بعید کے ملک کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پنہ کی ایک میونسپل عدالت میں ایسے دو صحافیوں پر جاسوسی کے الزامات عائد کر دیے ہیں، جو امریکی سرمائے سے چلنے والے ریڈیو فری ایشیا کے ساتھ منسلک رہے تھے۔ دونوں صحافیوں کو پولیس نے منگل14 نومبر سے گرفتار کر رکھا ہے۔

ریڈیو فری ایشیا نے رواں برس ستمبر میں نوم پنہ میں بیس برس تک نشریات جاری رکھنے کے بعد اپنا دفتر بند کر دیا تھا۔ اس ریڈیو کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اپوزیشن کے سیاسی و سماجی افراد کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ بہت زیادہ ہو گیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ کمبوڈیا کے وزیراعظم ہن سین اپنے عدالتی ساتھیوں کے تعاون سے حکومت مخالف افراد کو کنٹرول کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید : عالمی منظر