چین اور ہانگ کانگ کے درمیان مشترکہ مقام کے انتظام کے حوالے سے معاہدہ
ہانگ کانگ (آئی این پی) گوانگ زو ۔شین زین ۔ ہانگ کانگ ایکسپریس ریل لنک (ایکس آر ایل ) کے ویسٹ کو نون سٹیشن پر مشترکہ لوکیشن ارینج منٹ کے بارے میں ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر ) اور چین کے درمیان ہفتے کو تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے گئے ، یہ معاہدہ مشترکہ لوکیشن ارینج منٹ کو ’’ تین مرحلہ عمل ‘‘ کے متعلقہ کام کو آگے بڑھانے کے بارے میں طرفین کی طرف سے پہلا اقدام ہے
، گوانگ ڈانگ صوبہ کے گورنر مازنگ روئی اور ایچ کے ایس اے آر کی خاتون منتظم اعلیٰ لانگ چینگ یویٹ نگور نے ہفتے کی دوپہر کو ہانگ کانگ میں اس معاہدے پر دستخط کئے جو کہ ایکس آر ایل کے ہانگ کانگ سیکشن کے کلیئرنس طریقہ ہائے کار پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ کام کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں چین اور ایچ کے ایس اے آر کی طرف سے ’’ تین مرحلہ عمل ‘‘ کے رسمی آغاز کی اہمیت ظاہرکرتا ہے ۔