سندر ، دیرینہ دشمنی پر 28سالہ محنت کش کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ، ملزم فرار

سندر ، دیرینہ دشمنی پر 28سالہ محنت کش کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ، ملزم فرار

لاہور(خبرنگار) دیرینہ عداوت پر سندر کے علاقے میں 28 سالہ محنت کش نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ نوجوان بلال اشرف عرف پپی وغیرہ کی 28 سالہ بلال کے ساتھ گزشتہ کچھ عرصہ سے عداوت چل رہی تھی۔ گزشتہ روز اشرف عرف پپی وغیرہ چار مخالفین نے28 سالہ بلال کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا، نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ مقتول بلال شیخوپورہ کا رہائشی تھا اور لاہور سندر کے علاقے میں چکن برگر فروخت کرتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دیرینہ دشمنی پر بلال کو قتل کیا گیا، اس دشمنی میں پہلے بھی دو افرادقتل ہو چکے ہیں۔ پولیس نے نعش مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان اشرف وغیرہ چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید : علاقائی