ایم فور بندوقوں کی خریداری کیلئے غیر ملکی کمپنی کو سپلائی کا ٹھیکہ دے دیا گیا

ایم فور بندوقوں کی خریداری کیلئے غیر ملکی کمپنی کو سپلائی کا ٹھیکہ دے دیا گیا

لا ہور (کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس نے ایم فور بندوقوں کی خریداری کے لئے ایک غیر ملکی کمپنی کو سپلائی کا ٹھیکہ الاٹ کر دیا گیا۔بتا یا گیا ہے کہ پنجاب پولیس کروڑوں روپے کی لاگت سے 100 ایم فور بندوقیں خریدے گی، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک بندوق کی قیمت 4 لاکھ روپے ہے جبکہ پنجاب پولیس نے 5 ہزار ایس ایم جی بندوقیں خریدنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، ان بندوقوں میں سے 2 ہزار بندوقیں سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے حوالے کی جائیں گی۔

100 ایم فور بندوقیں پنجاب سپیشل فورس کے حوالے کی جائیں گی جو سکیورٹی آپریشنز کے لئے استعمال میں لائی جائیں گی، ایم فور بندوقوں کے بارے میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ بندوقیں دنیا بھر کی افواج کے زیر استعمال ہیں۔

مزید : علاقائی