کسٹم آفیسر اور انکے بیٹے پر حملہ کرنے والا ملزم سکندر سبحا نی گرفتار
لا ہور ( کرائم رپورٹر) ڈی ایس پی اے وی ایل ایس سول لائن دانش آصف رانجھا نے جوہرٹاؤن کسٹم آفیسر میا ں محمد یا سین اور انکے بیٹے میا ں محسن پر حملہ کرنے والے ملزم سکندر سبحا نی کو گرفتار کر لیا دیگر افراد تا حال فرار ہیں ۔ تفصیلات کے مطا بق ملزما ن جمشید اقبا ل ، صفدر اقبا ل ، محمد ثقلین ،کما ل سبحا نی ، سکندر سبحانی کے خلا ف کسٹم میں اربو ں روپے کرپشن کی انکو ائری چل رہی تھی۔انہوں نے کسٹم آفیسر میا ں محمد یا سین کو ذاتی و غیر قا نو نی مقا صد کے لئے استعما ل کرنے کی کو شش کی ۔کسٹم آفیسرکے انکا ر کی پا داش میں کسٹم آفیسر اور ان کے اہل خا نہ پر با اثر ملزمو ں کی جانب سے حملہ کر دیا گیا جس میں کسٹم آفیسر کا بیٹا میا ں محسن زخمی ہو گیا جس پر ملزمو ں کے خلا ف جو ہر ٹا ؤن پو لیس نے کا رروائی کرتے ہو ئے مقدمہ درج کر لیاتھا۔اس مقد مہ کی تفتیش سی سی پی او لا ہو ر نے جو ہر ٹا ؤ ن سے بد ل کر ڈی ایس پی اے وی ایل ایس سو ل لا ئن دانش آ صف رانجھا کے سپر د کی ۔اس حو الے یانہوں نے بتا یا کہ ملزموں میں سے کما ل سبحا نی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، با قی ملز ما ن کو بھی جلد از جلد گر فتا ر کر لیا جا ئے گا ۔