ڈی ایچ اے سٹی سمیت 4 مختلف مقدمات کی سماعت ملتوی

ڈی ایچ اے سٹی سمیت 4 مختلف مقدمات کی سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ڈی ایچ اے سٹی سمیت 4مختلف مقدمات کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی ہے ۔احتساب عدالت میں ڈی ایچ اے سٹی کی فائلیں دینے کی آڑ میں ملوث حمادارشد، مراد ارشد اور خالد نذیربٹ کے ریفرنس کی سماعت 20نومبر تک ملتوی کی گئی ہے۔ عدالت میں ملزمان کی طرف سے بری کرنے کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے جس پر عدالت نے وکلا ء کو اسی روز بحث کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔علاوہ ازیں احتساب عدالت نے احمد ٹاور کلمہ چوک میں دکانیں دینے کی آڑ میں سادہ لوح افراد سے کروڑوں روپے خوردبرد کرنے کے کیس میں ملوث یوسف احد کے ریفرنس کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔دریں اثناء احتساب عدالت نے رقم دگنی کرکے دینے کے کیس میں ملوث ڈبل شاہ کی بیٹی رفعت گیلانی کے ریفرنس کی سماعت 15دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔ جبکہ احتساب عدالت نے ایل ڈی اے کی جعلی فائلیں تیار کرکے ایل ڈی اے کو بھاری نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار عباس علی کو 28نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -