بھارتی جاسوس رنجیت سنگھ قتل کیس ، گواہان طلب، سماعت ملتوی

بھارتی جاسوس رنجیت سنگھ قتل کیس ، گواہان طلب، سماعت ملتوی

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے بھارتی جاسوس قیدی رنجیت سنگھ کے قتل کیس میں مقدمے کے گواہان کو شہادت کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج نے بھارتی قیدی کے قتل کیس کی سماعت کی۔سزائے موت کے منتظر مجرم عامر اور سرفراز پر بھارتی قیدی کو قتل کرنے کا الزام ہے ،دونوں مجرموں کو عدالت پہلے ہی قتل کیس میں سزائے موت کا حکم دے چکی ہے۔

مزید : علاقائی