قتل کا مقدمہ، 7ملزم عدم ثبوت پر بری
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے قتل کے مقدمہ میں ملوث 7ملزموں کو بری دیا ہے ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد امجد خان نے سندر کی رہائشی حاجن بی بی کی درخواست پر سماعت کی ،ملزمان کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا۔عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزمان منظور حسین، عابد حسین، سرفراز حسین،خیام، امیر علی اور محبت علی کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔