عراقی فوج نے راوہ شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا

عراقی فوج نے راوہ شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بغداد (اے پی پی)عراقی فوج نے راوہ نامی قصبے میں داعش کو شکست دے کر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق عراقی فوج کے مشترکہ آپریشنز کے انچارج لیفٹیننٹ جنرل عبدالامیر راشد یاراللہ نے بتایا کہ راوہ شہر کی تمام مرکزی عمارتوں پر ملکی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔ جنرل یار اللہ نے کہا کہ فوجی عسکریت پسندوں کے تعاقب میں پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے۔یاد رہے کہ راوہ کو عراق میں داعش کا آخری ٹھکانا قرار دیا جاتا ہے۔ فوج کو اس آپریشن کے دوران امریکی عسکری اتحاد کے جنگی طیاروں کی مدد بھی حاصل تھی۔ رواں مہینے کے آغاز پر القائم کا قبضہ بھی عراقی فوج نے حاصل کرلیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -