سی پیک پر بھارتی تحفظات ختم کرنے کیلئے جموں کشمیر سے متبادل راستے پر غور ممکن : چین

سی پیک پر بھارتی تحفظات ختم کرنے کیلئے جموں کشمیر سے متبادل راستے پر غور ...

نئی دہلی(آئی این پی)چین سی پیک پر بھارتی تحفظات کو ختم کرنے کیلئے کشمیر سے متبادل راستہ پر غور کر سکتا ہے، سی پیک کے نام کی تبدیلی بھی زیر غور ہے،چین بھارت سے دوستی اور تجارتی معاہدے کو پورا کرنے کیلئے نا گزیر اقدامات ضرور کرے گا، دونوں اطراف سے معاملہ فہمی کی ضرورت ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین بھارتی خدشات کو رفع کرنے کیلئے سی پیک کے جموں کشمیرسے گزرنے والے راستہ کیلئے متبادل راستے پر غور کر سکتا ہے۔ چینی امور کے ماہرین کے ساتھ بات چیت میں بیجنگ کے سفیر لوگو زہوئی نے مرکزبرائے مطالعہ چین و جنوب مشرق میں خطاب کے دوران کہا کہ چین نے متبادل راستوں کا تجزیہ کیاہے ۔ چین بھارت سے دو طرفہ دوستی اور تجارتی معاہدے کو پورا کرنے کا خواہاں ہے۔ چین سی پیک کوریڈور کا نام بھی تبدیل کر سکتا ہے۔ چینی سفیر نے مزید کہا کہ جب تک دلائی لامہ کی موجودگی اور سرگرمیاں چین کیلئے ایک مسئلہ رہتی ہیں ہمیں انتہائی احتیاط برتنا ہو گی۔ بیجنگ میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود اظہر نے کہا ہے کہ بھارتی خدشات چین کیلئے مساوی حیثیت رکھتے ہیں لہٰذا دونوں طرف سے معاملہ کرنے کی ضرورت ہے۔

چین

مزید : علاقائی