جے یوآئی کے رہنماحافظ احمدعلی کی اے آئی جی مشتاق مہر سے ملاقات
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری حافظ احمدعلی نے ایڈیشنل آئی جی سندھ مشتاق مہر سے ملاقات کی اور جماعت اسلامی یوتھ ونگ سرجانی کے صدر محمدصابر پر دائرجھوٹی ایف آئی آر کے حوالے سے بات چیت کی۔انہوں نے بتایاکہ جماعت اسلامی یوتھ ونگ سرجانی کے صدر اور علاقے کے معروف سماجی رہنمامحمدصابر پر ذاتی دشمنی کی بناء پر جھوٹی ایف آئی آر داخل کی گئی جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں لہٰذامذکورہ ایف آئی آر فوری واپس لی جائے۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سندھ مشتاق مہرنے جھوٹی ایف آئی آر کی واپسی اور ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی۔حافظ احمدعلی نے اس موقع پر ان کا شکریہ اداکیااور کراچی میں امن وامان کے قیام پر ان کی تعریف کی۔