کراچی ،مذہبی جماعت کے دھرنے سے بدترین ٹریفک جام

کراچی ،مذہبی جماعت کے دھرنے سے بدترین ٹریفک جام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر مذہبی جماعت کے دھرنے کے سبب ایم اے جناح روڈ اور اطراف میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ہفتہ کونمائش چورنگی پر ایک مذہبی جماعت کی جانب سے دھرنادیاجو کئی گھنٹوں سے جاری رہا، مظاہرین نے نمائش چورنگی پر مرکزی ایم اے جناح روڈ بند کردیا،جس کے باعث نمائش، گرومندر، خالد بن ولید روڈ، طارق روڈ، کشمیر روڈ، صدر، ریگل چوک، شاہراہ قائدین اور ملحقہ سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں، جس کے نتیجے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دھرنے کے شرکاء مطالبہ کررہے تھے کہ قومی اسمبلی کے حلف نامے سے ختم نبوت کی شق نکالنے والوں کو ان کے عہدوں سے برطرف کرکے کارروائی کی جائے۔

مزید :

علاقائی -