سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ، درجنوں گرفتار
الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ پولیس کی مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز ۔ اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن ۔کئی منشیات فروش دھر لئے گئے۔ درجنوں ملزمان گرفتار ۔ 10 پستول، 5 رائیفل ،2 کلاشنکوف، مختلف بورز کے سینکڑوں کارتوس سمیت ایک کلو چرس بھی برامد ۔سکولوں میں ناقص سیکورٹی ۔ کرایہ دار ایکٹ کے خلاف ورزی پر مقدمات درج ۔ لاؤڈ سپیکر غلط استعمال پر درجنوں افراد پابند سلاسل کر دیا گیا۔ کم سن موٹر سائیکل چلانے والا اناڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں افراد کے خلاف متعلقہ قانون کے مطابق متعدد مقدمات درج رجسٹر کردئے گئے ۔ضلعی پولیس افسر شانگلہ راحت اللہ خان نے عوامی شکایات پرپولیس کو بھرپور کارروائی کی ہدایت کی جس پر الپوری سرکل ۔پورن سرکل ۔بشام سرکل سمیت پورے ضلع میں سرچ اینڈ سٹرئیک اپریشن شروع کردیا ہے جو دور افتادہ پہاڑی علاقوں تک بڑھا دیا انڈر پلے میں ملوث افراد کو بھی حراست لئے گئے جس سے عوام اور متاثرین انڈر پلی نے سکھ کا سانس لیا ہے اپریشن کا دائرہ دور افتادہ علاوں تک بڑھادیا بھاری تعداد میں اسلحہ،منشیات برامد ملزمان گرفتار متعدد اشتہاری بھی گرفتار انڈر پلی میں ملوث افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا جرائم پیشہ افراد کے خلاف دائرہ تنگ کردیاگیا ۔سودی کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف ایف ائی ار درج کی گئی علاقے کے عوام نے پولیس کی کامیاب کاروائیوں پر اطمنان ظاہر کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کو سراہا ہے۔