مذاکرات کے لئے مستعفی لبنانی وزیراعظم حریری فرانس پہنچ گئے

مذاکرات کے لئے مستعفی لبنانی وزیراعظم حریری فرانس پہنچ گئے

ریاض ، پیرس (آن لائن)گذشتہ دنوں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے والے لبنانی وزیراعظم سعد حریری مذاکرات کے لیے سعودی عرب سے فرانس پہنچ گئے۔لبنان کے وزیراعظم کا صدر نے ابھی تک استعفی قبول نہیں کیا ہے۔اس سے قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لبنانی وزیراعظم سعد حریری نے کہا تھا کہ وہ سعودی عرب چھوڑ کر جا رہے ہیں اور ان کی قید کی اطلاعات غلط تھیں۔سعد حریری دو ہفتوں سے سعودی عرب میں موجود رہے اور گذشتہ دنوں لبنان کے صدر میشال عون نے پہلی مرتبہ کھلے عام سعودی عرب پر لبنانی وزیراعظم سعد حریری کو قید میں رکھنے کا الزام عائد کیا تھا۔مستعفی ہونے والے سعد حریری صورتحا ل میں بہتری کے لئے فرانسیسی صدر امینوئل میکخواں سے ملاقات کریں گے۔

ریاض

مزید : علاقائی