وزیراعظم اور آرمی چیف 21نومبر کو سعودی عرب جائیں گے

وزیراعظم اور آرمی چیف 21نومبر کو سعودی عرب جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 21نومبر کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مختصر کابینہ کے ہمراہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے جو 21نومبر کو شیڈول ہے ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی وزیراعظم کے ہمراہ سعودیہ عرب جائیں گے۔وزیراعظم دورے کے دوران سعودی ولی عہد اور دیگر اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ تجزیہ کاروں کے نزدیک اس دورے کو اہم قرار دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم کادورہ

مزید :

صفحہ اول -