20نومبرسے آئی ایس اے پی ایس کے نمائندے پیف پارٹنر سکولوں کا دورہ کریں گے

20نومبرسے آئی ایس اے پی ایس کے نمائندے پیف پارٹنر سکولوں کا دورہ کریں گے

لاہور(این این آئی ) ایم ڈی پیف کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں میں انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائنسز کے مجاز نمائندے برائے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے لیے دورہ کریں گے۔اس دوران یہ نمائندے پارٹنر سکولوں کامعائنہ کریں گے اور اعدادوشمار کے حصول کے ساتھ ساتھ دوسری سہولیات کا جائزہ بھی لیں گے۔پیف ویب سائٹ پر موجود اس سرکلر کے مطابق تھرڈ پارٹی کے مجاز نمائندے 20نومبر2017سے 30نومبر2017 کے درمیان پارٹنر سکولوں میں آئیں گے۔ایم ڈی پیف نے گذارش کی ہے کہ انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائنسز مجاز نمائندوں سے مکمل تعاون کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4