بلوچستان کے ضلع تربت سے مزید 5افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
تربت(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع تربت سے مزید 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔لیویز ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے تاجبان میں لیویز فورس معمول کی گشت پر تھی کہ ایک ویران مقام سے 5 افراد کی لا شیں برآمد ہوئیں، جنہیں شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔لیویز ذرائع کے مطابق مذکورہ لاشیں ضلع کے دوردراز علاقے تاجبان میں جھاڑیوں سے برآمد ہوئیں، جنہیں شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔لیویز ذرائع کے مطابق پانچوں لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے جن میں عثمان قادر، دانش علی، بدر منیر، ثاقب علی اور قاسم شامل ہیں جبکہ پانچوں افراد کا تعلق گجرات سے ہے۔واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔دوسری جانب حکومت بلوچستان کے ترجمان انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ تربت سے 15 نومبر کو 15 افراد کی لاشیں ملنے کے بعد انسانی سمگلرزکے خلاف کارروائی شروع کردی ہے اور لگتا یہی ہے کہ ایک ہی گروپ نے دومختلف مقامات پرلوگوں کوقتل کیا۔
تربت/لاشیں برآمد