نواز شریف فاٹا کو ضم کرنے کا وعدہ۹ پورا کریں ، اسفندیار ولی

نواز شریف فاٹا کو ضم کرنے کا وعدہ۹ پورا کریں ، اسفندیار ولی
 نواز شریف فاٹا کو ضم کرنے کا وعدہ۹ پورا کریں ، اسفندیار ولی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 چارسدہ (آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے نواز شریف فاٹا کو ضم کرنے کا وعدہ پورا کریں، نواز شریف نے ہم سے جو وعدے کئے وزیراعظم ان کو پورا کرے، شاہد خاقان عباسی صاحب آپ صرف پنجاب کے وزیراعظم نہیں، عمران خان ہر کسی کو گالیاں دیتے ہیں، کپتان سیاست میں آئے، سیاست کا مزا نہیں رہا،تمام مسائل کا حل صرف باچاخان کے فلسفے میں ہے۔وہ ہفتہ کو ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہاکہ جب سے کپتان سیاست میں آئے، سیاست کا مزا نہیں رہا، نواز شریف فاٹا کو ضم کرنے کا وعدہ پورا کریں، آج کل حالات کچھ اچھے نہیں ہیں، اپنے ارد گرد ہی دیکھ لیں، باچاخان نے ماضی میں کہا تھا کہ افغانستان میں جہاد نہیں فساد ہورہا ہے، باچا خان کی ماضی میں کی گئی بات ٹھیک ثابت ہو چکی ہے، وہ سیاست کر رہے ہیں جن کو سیاست کا کچھ معلوم نہیں، باچاخان نے دنیا کو عدم تشدد کا فلسفہ دیا تھا، نواز شریف نے ہم سے جو وعدے کئے وزیراعظم ان کو پورا کریں، تمام مسائل کا حل صرف باچا خان کے فلسفے میں ہے، یہ تاثر ختم کریں کہ صرف پنجاب پاکستان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی صاحب آپ صرف پنجاب کے وزیراعظم نہیں بلکہ پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر کسی کو گالیاں دیتے ہیں، ہماری محرومیوں کو ختم کیا جائے، مسئلے جنگوں سے نہیں، بات چیت سے حل ہوتے ہیں، سی پیک پر حصہ دینے کی بات کی گئی، صرف سڑک مل رہی ہے۔

اسفند یار ولی

مزید :

صفحہ اول -