تعلیمی اصلاحات کے منصوبے کاغذوں تک محدود ،تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے حکومت پنجاب کے تعلیمی اصلاحات کے منصوبے کے کاغذوں کی حد تک محدود رہنے کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق حکومت پنجاب کا تعلیمی اصلاحات کا منصوبہ صرف کاغذوں کی حد تک محدود ہے ۔ حکومت پنجاب نے رواں مالی سال میں لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف سرکاری سکولوں میں 18 سو لیبز کی تعمیر کا فیصلہ کیا تھا۔حکومت پنجاب کا یہ منصوبہ شروع ہونے سے پہلے ہی کھٹائی میں پڑ گیا اور ابھی تک منصوبے کے پلاننگ کمیشن کو ہی مکمل نہیں کیا گیا ۔