مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 6کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 6کشمیری نوجوان شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر (آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں میں ضلع بانڈی پورہ اور سری نگرمیں6کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے5 نوجوانوں کو ضلع بانڈی پورہ میں حاجن کے علاقے چندر گیرمیں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔دوسرے واقعہ میں بھارتی فوجیوں نے سرینگر میں ایک اور نوجواں کو شہید کر دیا۔ بھارتی فوجیوں نے مغیث احمد میر نامی نوجوان کو سرینگر کے مفافاتی علاقے زکورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ شہید نوجوان کا جسد خاکی جب اس کے آبائی علاقے زکورہ سرینگر لایا گیا تو وہاں پر موجود سینکڑوں افراد نے کشمیر کی آزادی کے حق اور مودی سرکارکیخلاف نعرے لگائے۔

مقبوضہ کشمیر

مزید :

صفحہ اول -