پاک سر زمین پارٹی اسلامی اقدار پر آنچ نہیں آنے دے گی،الطاف شاہد

پاک سر زمین پارٹی اسلامی اقدار پر آنچ نہیں آنے دے گی،الطاف شاہد

لاہو(پ ر)پاک سرزمین پارٹی کے رہنما چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی اسلامی اقدار پرآنچ نہیں آنے دے گی ۔کسی کوباہریاندر سے پاکستان کے اسلامی تشخص پرحملے کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ناموس رسالت کی حفاظت کیلئے کردار اداکرناسیاست نہیں عبادت ہے۔پاک سرزمین پارٹی کے بانی ومرکزی چیئرمین مصطفی کمال ،مرکزی صدرانیس احمدقائم خانی اورمرکزی سیکرٹری جنرل رضاہارون نے عقیدہ ختم نبوت میں ترمیم کیخلاف ہرفورم پرزوردارآوازاٹھائی جس پرحکومت نے سرنڈر کردیا ۔پاک سرزمین پارٹی نے عوامی طاقت کے بل پر حکومت کامحاسبہ کیا۔

ارباب اقتدار کی رسوائی اورپسپائی ان کی منافقانہ سیاست،بدانتظامی اور بدنیتی کاشاخسانہ ہے ۔آئین میں عقیدہ ختم نبوت کا پراناحلف بحال ہونا عوام کی اجتماعی جدوجہد کانتیجہ ہے۔اس قسم کی اشتعال انگیز جسارت کرنے والے افراد کوقانون کے کٹہرے میں کھڑاکیاجائے،وفاقی وزیرقانون کوبرطرف کرنے کے حامیوں کامطالبہ جائز ہے ۔ وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ حکمران جماعت نے ایک عدالتی نااہل کوخوش کرنے کیلئے اسلامی تعلیمات ،اقداراورآئین کامذاق اڑایا ۔عقیدہ ختم نبوت پرشب خون مارنے میں ملوث ارکان پارلیمنٹ محشر والے دن اللہ تعالیٰ اورحضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کاسامنا کس طرح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نااہل لوگ قومی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی بندکریں۔حکمرانوں کوپاکستان کے آئینی ودفاعی اداروں پرطنز کے تیربرسانے کاحق کس نے دیا۔ قومی مفادات بلڈوزکرنے میں ملوث کرداروں کوقرارواقعی سزادی جا ئے۔انہوں نے کہا کہ کچھ مخصوص لوگ جمہوریت کے پیچھے چھپ کرریاست پروارکررہے ہیں۔پاکستانیوں کو موروثی اورمنفی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کیلئے آئینی ودفاعی اداروں کادم غنیمت ہے۔پاکستان کے باشعورعوام اپنے ملک اورقومی اداروں کیخلاف اندرونی وبیرونی سازشوں کوناکام بنادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں افواہوں کادھندہ کرنیوالے اپنا کارخانہ بندکردیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4