کمزور اقتصادی پالیسی سے ملکی معیشت دیوالیہ ہو چکی ،آفتاب لودھی

کمزور اقتصادی پالیسی سے ملکی معیشت دیوالیہ ہو چکی ،آفتاب لودھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) چیئرمین پاکستان عوامی تحریکِ انقلا ب پروفیسر آفتاب لودھی نے تحریک کی اقتصادی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کمزور اقتصادی پالیسی سے ملکی معیشت دیوالیہ ہو چکی ہے اورسٹیٹ بینک کے مطابق مسلم لیگ نواز کے چار سالہ دور میں ریکارڈ 11ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ مجموعی قرضے 25 ہزار روپے سے تجاوز کر چکے ہیں جو اقتصادی خوکشی ہے۔ڈیٹ لیمیٹیشن ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قومی قر ضے جی ڈی پی کے 60 فیصد سے بھی5 فیصد بڑھ چکے ہیں۔پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا کہ تجارتی پالیسی میں ترجیحات کا ازسرنو تعین کرنا ہوگا کیونکہ تجارتی خسارہ 32 ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے اور بنیادی درآمدات تیل،خوردنی تیل اور مشینری کے لئے مزید قرضے درکار ہوں گے۔ تجارتی خسارے کو پورا کرنے کے لئے مزید قرضے لینے پڑیں گے ۔

جس سے مزید ٹیکسز کا بوجھ عوام پر منتقل ہو جائے گا اور چونکہ نیشنل سیکیورٹی کے معاملات بھی معیشت کیساتھ منسلک ہوتے ہیں،حکام کو اپنے سیاسی ایجنڈے کی بنا پر بیرونی طاقتوں کیساتھ مشکل سمجھوتے کرنا پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اہل وزیر خزانہ کی عدم تعیناتی کے سبب مالی حالات ابتری کا شکار ہیں۔