دھرنے کے شرکاء کے پتھراؤ سے ایف سی اہلکار زخمی ،مشکوک شخص گرفتار
اسلام آباد ( آن لائن ) فیض آباد میں تحریک لبیک یارسول ؐکے دھرنے دوران ایک مشکوک شخص کارکنوں کے ہتھ چڑھ گیا، دھرنے کے شرکاء کی آڑمیں شرپسندوں کا پتھراؤ کے نتیجے میں ایف سی اہلکار زخمی ہوگیا، پولیس نے سیف سٹی کمروں سے حملہ آور وں کی فوٹیچ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی ۔تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پوزیشن سنبھالے ہوئے تھے اور دونوں طرف سے لبیک یارسول ﷺکے نعرے بلند ہورہے تھے اور سیکورٹی اہلکار بھی اپنے سیفٹی ہیلمٹ زمین پررکھتے ہوئے دونوں ہاتھ بلند کر کے لبیک یارسول ؐکے نعرے بلند کر رہے تھے کہ اتنے میں مری روڈ سے یکے بعد دیگرے داخل ہونے والے شرپسندوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر پتھراؤشروع کر دیا جس کی زد میں آکرحیدر عباس پلٹون نمبر 148 ایف سی اہلکار جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ کوہاٹ کا رہائشی ہے شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر پاکستان میڈیکل انسٹیٹوٹ آف سائنس ( پمز ) منتقل کر دیا گیا بعدازں ایک مشکوک شخص کو دھرنے کی سیکورٹی پر معمور تحریک لبیک ؐکے کارکنوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا جس کے بارے میں دھرنے کے شرکا ء کا کہناتھا کہ ہم نے رات گئے اسے پکڑاہے جس کو ہندی سمیت کئی زبانوں پر عبور حاصل ہے جس کو بعد ازں سکیورٹی اہلکاروں کے حوالے کرنے کی بجائے دھرنے کے شرکاء اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
دھرنا،پتھراؤ