پیپلز پارٹی کی قیادت اعتزاز احسن کریں تو ان سے بات ہوسکتی ہے : عمران خان

پیپلز پارٹی کی قیادت اعتزاز احسن کریں تو ان سے بات ہوسکتی ہے : عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد ( ما نیٹر نگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اعتزاز احسن پیپلز پارٹی کی قیادت کریں تو ان سے بات ہوسکتی ہے لیکن آصف زرداری کے ہوتے ہوئے پی پی سے اتحاد ممکن نہیں، بلاول ایک بچہ ہے جسے آصف زرداری کنٹرول کرتے ہیں، اصل طاقت زرداری کے پاس ہے جو پیپلز پارٹی کو استعمال کررہے ہیں، اگر پیپلز پارٹی صحیح معنوں میں ایک جمہوری پارٹی بن جائے تو اس سے ہمیشہ بات چیت ہوسکتی ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نورا کشتی میں مصروف رہتے ہیں۔ نجی چینل’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے پروگرام ’’ٹو دی پوائنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا تھاکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کو برہنہ کرنے کا جو شرمناک واقعہ رونما ہوا اس کے فوری بعد آئی جی کے پی سے رابطہ کیا، داور خان کے علی امین گنڈا پور پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ثابت ہوئے، علی امین گنڈا پور نے کہہ دیا تھا کہ میرا اگر کوئی رشتہ دار بھی اس جرم میں ملوث ہے اسے پھانسی دے دو، پولیس نے 24 گھنٹوں میں 9 میں سے 7 نامزد ملزم گرفتار کرلیے تھے۔

عمران خان

مزید :

صفحہ اول -