جہانگیر ترین کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی پر نا اہل ہوسکتے ہیں،ترجمان پنجاب حکومت

جہانگیر ترین کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی پر نا اہل ہوسکتے ہیں،ترجمان پنجاب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خصوصی رپورٹ)حکومت پنجاب کے ترجمان اور رکن صوبائی اسمبلی ملک محمداحمد خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی ثابت ہونے پر نااہل ہوسکتے ہیں ۔ انہو ں نے سپریم کورٹ میں بھی اپنے سوئس بینکنگ ریکارڈ پیش نہیں کیا جسے پوشیدہ رکھنے کا مقصد ان کی کمپنی شنی ویو لمیٹڈ میں فنڈز کی منتقلی کو چھپانا ہے ۔ ملک محمد احمد خاں نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ پی ٹی آئی کے رہنما دوسروں پر الزام تراشی خوب کرتے ہیں مگر خود ان کے وکلاء فنڈز کی قانونی ترسیل کا دعوی کرنے کے باوجود غیر ملکی بینک کے بارے میں تفصیلات پیش نہیں کرسکے ۔جہانگیر ترین ٹرسٹ عملی طورپر ترین کے ہی زیر کنٹرول ہے جہاں وہ آمدن ، سرمائے اور دیگر مالی اور انتظامی امور کے پورے اختیارات رکھتے ہیں ۔ٹرسٹ ڈیڈ کے تحت ٹرسٹ کی ملکیتی املاک بھی فروخت کرسکتے ہیں ۔ملک محمد احمد خاں نے کہاکہ جہانگیر ترین عدالت میں اپنے بچوں کے ٹرسٹ بینیفشری ہونے کا بیان دے چکے ہیں لیکن ٹرسٹ ڈیڈ کو دیکھا جائے تو ان کی اہلیہ بھی بینیفشری ہیں اور الیکشن قوانین کے تحت اہلیہ کی املاک او راثاثوں کو صحیح طورپر ظاہر نہ کرنے پر ترین قابل سزا ہوسکتے ہیں ۔جہانگیر ترین اپنے کاغذات نامزدگی میں اہلیہ کے بارے میں لندن کے نواحی محل کی ٹرسٹ بینیفشری ہونے کا امربھی مخفی رکھنے کا ارتکاب کرچکے ہیں اور انکے سوئس بینک اکاؤنٹ کے بارے میں پیش کردہ معلومات کے بارے میں بے شمار تضادات موجود ہیں ۔جہانگیر ترین کے آف شور ٹرسٹ کی ڈیڈ کی تیاری اور گواہوں کے دستخط پر بھی مختلف تضادات سامنے آرہے ہیں ۔ ملک محمد احمد خاں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے لیڈروں کی سیاست محض الزام تراشی اور جھوٹ پر مبنی ہے ۔ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے آج ان کا جھوٹ کھل کر سامنے آرہاہے ۔
ملک احمد خاں

مزید :

صفحہ اول -