جگنو انٹرنیشنل اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آفلینگوئج آرٹ کا ماہانہ مشاعرہ
لاہور(پ ر) علمی ادبی و ثقافتی تنظیم جگنو انٹرنیشنل نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر کے اشراک سے پلاک میں ماہانہ مشاعرہ کی نشست بیاد راؤ قاسم علی شہزاد(جگنو) منعقد کی۔ صدارت دور حاضر کے عظیم شاعر نذیر قیصر نے کی۔ اعجاز اللہ ناز بحیثیت مہمان خصوصی جبکہ اعظم ملک (اسلام آباد) اور فاطمہ رضوی مہمان اعزاز تھے۔ نظامت کے فرائض معروف شاعرہ، ادیبہ جگنو انٹرنیشنل کی چیف ایگزیکٹو ایم زیڈ کنول نے ادا کئے۔ ریاض احمد ریاض نے تلاوت کی۔ نوجوان نعت خواں محمد عمران چشتی نے نذرانہ عقیدت بحضوررسول مقبول ﷺ پیش کیا۔ میڈیا سیکرٹری مقصود چغتائی نے راؤ قاسم علی شہزاد(جگنو) کے حوالے سے تعارفی کلمات ادا کئے۔ شگفتہ غزل ہاشمی، محمد افضل پارس، احمد فہیم میو، مظہر جعفری، وکٹوریہ پیٹرک، ریاض احمد ریاض، شیریں گل رانا، ممتازراشد لاہوری، ڈاکٹر عمران دانش، علی صدف، محمد شیراز انجم، مہ جبیں ملک، رضوان خوشی اور دیگر شعراء نے اپنے خوبصورت کلام سے محفل کو گرمایا۔ تقریب میں ایوب کموکا، عابدہ نذیر قیصر، صفیہ صابری، حاجی ارشاد قادری اور دیگر شاعروں، ادیبوں، صحافیوں، طلبہ اور دانشوروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ چیف ایگزیکٹو تنظیم ایم زیڈ کنول نے جگنو مشاعرہ کے انعقاد کے سلسلے میں خصوصی تعاون پر ڈائریکٹر جنرل پلاک محترمہ ڈاکٹر صغریٰ صدف اور تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔