عمران خان مستقبل کا پلان نہیں صرف گالیاں دے سکتے ہیں :خورشید شاہ

عمران خان مستقبل کا پلان نہیں صرف گالیاں دے سکتے ہیں :خورشید شاہ

اسلام آباد( ما نیٹر نگ ڈیسک)اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان مستقبل کاپلان نہیں صرف گالیاں دے سکتے ہیں،آصف زرداری کی باری کاسوچنے و الے ا پنی فکرکریں،مستقبل میں نوازشریف کی سیاست نظرنہیں آتی۔نجی چینل’’دنیا نیوز‘‘کے پروگرام ’’سوال عوام کا‘‘کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نئی مردم شماری کے مطابق الیکشن وقت پرہونے چا ہئیں،جان بوجھ کرالیکشن میں التواکی کوشش کی جارہی ہے۔سید خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ادارہ شماریات کے پاس 5ماہ کا وقت ہے، حکومت سیکریٹری شماریات سے مل کرمعاملات کوحل کرے۔

مزید : صفحہ اول