30دسمبر تک حکومت کا کٹی کٹا نکل آئے گا،شیخ رشید

30دسمبر تک حکومت کا کٹی کٹا نکل آئے گا،شیخ رشید

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 30دسمبر تک شریف خاندان پر جھاڑو پھر جائے گا ، پوری حکومت کا کئی کٹا نکل جائے گا۔اسحاق ڈار کو عزت نہیں بچوں کی دولت عزیز ہے ،گرفتار کر کے پاکستان لانا چا ہئیے۔ شہباز شریف اور چوہدری نثار کی چھٹی جبکہ شاہد خاقان اور نواز شریف میں دوریاں بڑھنے کا وقت قریب آ گیا ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ختم نبوت کا مسئلہ اٹھا کیوں، حکومت کو راجہ ظفر الحق کی رپورٹ کو فی الفور عام کرنی چاہیئے۔ ایبٹ آباد جلسے سے نواز شریف کی خواہش اور آئندہ کا لائحہ عمل کا پتہ چل جائے گا۔ اسحاق ڈار جائے نہ جائے مگر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تاریخی فیصلہ کیا کہ میں نے کیس کا پہلے سے فیصلہ سنا دیا ہے لہذا حدیبیہ پیپر ملز کیس کی سماعت نہیں کر سکتا۔ حدیبیہ پیپر ملز کیس کرپشن کی نانی ہے اس میں کوئی بھی نہیں بچے گا۔ اسحاق ڈار کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنی کابینہ میں وزیر رکھنا ہی نہیں چاہتے تھے۔ اسحاق ڈار نے بیرونی قرضے اس مقدار میں لئے جس سے پاکستان کی خارجہ پالیسی اور دفاع مفلوج کر دیا گیا۔ لگتا ہے نواز شریف کو آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سعودی عرب جانا ہضم نہیں ہو گا۔ پہلے بھی سعودی عرب نے پاکستان کو2بلین ڈالرز خیرات میں دیئے کہ پاکستان اپنی ڈوبتی ہوئی معیشت کو سہارا دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان کا کھیل ختم ہو گیا ہے۔ عنقریب شاہد خاقان اور نواز شریف میں دوریاں بڑھ جائیں گی۔ شاہد خاقان کو وزیراعظم کے عہدے کا مزہ آ گیا ہے۔۔ کچھ دنوں میں کئی لوگوں کے اکاؤنٹ دبئی میں بلاک ہو جائیں گے۔ 127سے زائد لوگوں کے دبئی میں اقامے نکل رہے ہیں۔ جنوری ، فروری میں لندن میں بھی اکاؤنٹس منجمد ہونے جا رہے ہیں۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ اول