ایم کیو ایم پاکستان کابڑا بھی نیاصوبہ نہ بنا سکا تو یہ کیا بنائیں گے،آغاسراج درانی

ایم کیو ایم پاکستان کابڑا بھی نیاصوبہ نہ بنا سکا تو یہ کیا بنائیں گے،آغاسراج ...

کراچی(این این آئی)اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ نوازشریف بوکھلاہٹ کا شکار ہیں انہیں ہماری گفتگوسمجھ نہیں آتی، ایم کیو ایم پاکستان کا بڑا بھی نیا صوبہ نہ بنا سکا تو یہ کیا بنائیں گے۔ہفتہ کومیڈیا سے گفتگو کرتے آغاسراج درانی نے کہاکہ حکومت فیض آباددھرناختم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے نئے صوبے کے مطالبے کے حوالے سے آغاسراج درانی نے نے کہاکہ سندھ میں کوئی نیا صوبہ نہیں بنے گا عوام یقین رکھیں، ایم کیو ایم پاکستان کابڑابھی نیاصوبہ نہ بناسکا تو یہ کیا بنائیں گے۔عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ عمران خان کی سیاست بنی گالہ اورنتھیاگلی کی سیاست ہے۔ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کے اتحاد سے متعلق انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے خلاف کئی اتحاد بنے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

مزید : صفحہ آخر