نادرا نے چار ماہ کے دوران بغیر دستاویزات کے حامل 3 لاکھ 70 ہزار افغان مہاجرین کو رجسٹر کرلیا
اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے گزشتہ چار ماہ کے دوران بغیردستاویزات کے حامل 3 لاکھ 70 ہزار افغان مہاجرین کو رجسٹر کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نادرا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کردیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق سب سے زیادہ مہاجرین صوبہ خیبرپختونخوا میں رجسٹر ہوئے ہیں جہاں 2 لاکھ 30 ہزار افغان مہاجرین کو رجسٹر کیا گیا۔نادرا کا 16 جنوری 2018 تک دس لاکھ مہاجرین کی رجسٹریشن کا ہدف ہے جبکہ اس سے قبل یہ مہم 31 دسمبر 2017 تک مقرر کی گئی تھی۔خیبرپختونخوا میں 11 سینٹرز سمیت مجموعی طور پر نادرا کے 21 سینٹرز بنائے گئے تھے۔
نادرا