سیلفی کے دوران ہلاکتیں بھارت دنیا میں سب سے آگے

سیلفی کے دوران ہلاکتیں بھارت دنیا میں سب سے آگے

نئی دہلی ( ما نیٹر نگ ڈیسک) بھارتی نوجوانوں میں خطرناک مقامات پر سیلفی لینے کا رجحان بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ 2014ء سے 2016ء میں دنیا بھر میں سیلفی کے چکر میں 127 افراد ہلاک ہوئے جن میں 76 کا تعلق بھارت سے تھا۔کرناٹک میں حکام نے سیلفی لیتے ہوئے ہونے والی اموات سے بچاؤ کیلئے بیداری مہم سیلفی کِلفی چلا دی جس کے تحت سیاحتی مقامات پر سیلفی سے موت کے پیغام والے سائن بورڈ لگائے جائیں گے۔ بھارت میں لوگ سیلفی لیتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ گئے، اونچائی سے گرے، دریا، جھیل اور تالاب میں ڈوبے یا پھر سمندر کنارے اور بند پر پانی کے ساتھ بہہ گئے۔

مزید : صفحہ آخر