دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الز ام میں ایم کیو ایم کے دو افراد پر فرد جرم عائد

دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الز ام میں ایم کیو ایم کے دو افراد پر فرد جرم عائد

کراچی(آن لائن )کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو میں دہشتگردوں کو پناہ دینے سے متعلق مقدے میں عامر خان اور منہاج قاضی پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے 4 دسمبرکو گواہوں کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں نائن زیرومیں دہشت گردوں کوپناہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر عامر خان اور منہاج قاضی کو کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے عامرخان اور منہاج قاضی پر فرد جرم عائدکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ دونوں پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام ہے کیا آپ فردِجرم قبول کرتے ہیں۔جس پردونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا۔جس پرانسداد دہشت گردی عدالت نے4 دسمبرکو آئندہ سماعت کے موقع پر گواہوں کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت ملتو ی کردی۔

مزید : صفحہ آخر