چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کا پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کا دورہ
اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز نے پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس ) کا دورہ کیاجہاں انہیں ادارہ کے سینئر افسران نے بریفنگ میں بتایا حلقہ بندیوں کیلئے درکار نقشہ جات اور مطلوبہ ڈیٹا کی پر ینٹنگ کا ستر فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ الیکشن کمیشن پاکستان کی ہدایت کے مطابق مقرر وقت میں تمام نقشہ جات اور ڈیٹا الیکشن کمیشن کو فراہم کر دیا جائیگا۔ صوبائی الیکشن کمشنرز نے پی بی ایس کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور اب تک کئے گئے کام کی پراگریس پر اطمینان کا اظہار کیا۔