اسحق ڈار کا دور امور خزانہ کا بد تر ین دور ،فوری استعفادیں،تاجر رہنماء

اسحق ڈار کا دور امور خزانہ کا بد تر ین دور ،فوری استعفادیں،تاجر رہنماء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر)ملک کی تاجر و صنعتکار تنظیموں کے رہنماؤں نے وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کو فوری مستعفی ہو نے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اسحق ڈار کا دور امور خزانہ کا بد تر ین دور ہے جس میں ملکی معیشت تباہی کے دھانے پر پہنچ گئی اور تاجروں و صنعتکاروں پر مسائل کے انبار ٹو ٹے ۔اسحق ڈار کے وزارت خزانہ کا منصب سنبھالنے کے بعد جہاں ایکسپورٹ کی شر ح کا گراف 6ارب ڈالر گر کر 19ارب ڈالر کی سطح پر آیا وہیں ود ہولڈنگ ٹیکس نافذ کر کے بنکوں کو دیوالیہ کیا۔پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے پاکستان کسٹم کلیئر نس ایسو سی ایشن کے مرکزی چیئر مین امجد چوہدری ، انٹر نیشنل فیڈریشن آف ہارڈویئر ایسو سی ایشن ایشیاء کے ڈائر یکٹر سر دار عثمان غنی اور بزنس مین فر نٹ ایسو سی ایشن کے صدر راجا حسن اختر نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں اہم کرداروزارت خزانہ ، خارجہ اور داخلہ کا ہوتا ہے تاہم ہمارے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنی ناقص پالیسیوں کی بدولت نہ صرف ملکی معیشت کو ڈبودیا بلکہ انڈسٹری کے مسائل کو بڑھایا جس سے ایکسپورٹ کی شرح میں کمی اور ایمپورٹ میں اضافہ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے ڈالر اکاؤ نٹ سیز کروا کر اوورسیز اور سر مایہ کاروں کے لیے مشکلات پیدا کیں جبکہ کئی ایک ٹیکس عائد کر کے حکومتی شاہ خرچیو ں کو پورا کیا ۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ کا قلمدان سمبھالنے کے بعد اپنی جیبیں بھرتے ہوئے ملکی خزانہ کا فضو ل اور بے در یغ استعمال کیا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو فی الفور وزارت سے ہٹایا جائے اور کسی ایماندار محب وطن کو وزارت کا قلمدان سو نپا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -