ہائیکورٹ میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام رنگا رنگ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد
لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام رنگا رنگ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں وکلاء اور ان کے بچے پپٹ شو میجک شو اور دیگر کھیلوں سے خوب محظوظ ہوئے ۔ہائیکورٹ بار کی جانب سے مشترکہ ورثہ امن اور ہم آہنگی کے موضوع پر رنگا رنگ کلچرل فیسٹیول کا اہتمام ہائیکورٹ کے ڈاکٹر جاوید اقبال آڈیٹوریم میں کیا گیا جس میں وکلاء اور ان کے بچوں نے بھرپور شرکت کی ،کلچرل فیسٹیول میں پپٹ شو، میجک شو ،گھڑ رقص اور گڈا گڈی ڈانس سمیت دیگر کھیلوں کا انعقاد کیا گیا تھا جسے دیکھ کر بچے لطف اندوز ہوتے رہے ۔