پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے کنٹریکٹ اپوائنٹمنٹ رولزچیلنج
لاہور(نامہ نگارخصوصی )پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے کنٹریکٹ اپوائٹمنٹ رولز لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے گئے۔اس سلسلے میں شاہد محمود نے چودھری شعیب سلیم ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے جس میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن اور سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیف نے 7برس سے ماسٹر ٹرینر کے طور پر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ننکانہ صاحب میں ملازمت کرنے والے شاہد محمود کو شوکاز نوٹس کے بغیر نوکری سے برخاست کر دیا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست گزار کو نوکری پر بحال کرنے اور مستقل کرنے کا حکم دیا جائے۔